Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنہ نیہوال کو چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی مبارکباد

سائنہ نیہوال کو چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی مبارکباد

حیدرآباد 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج ہندوستانی بیڈمینٹن اسٹار سائنہ نیہوال کو ورلڈ چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ یہ ٹورنمنٹ جکارتہ میں کھیلا جا رہا ہے ۔ چیف منسٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سائنہ نیہوال نے سارے ٹورنمنٹ میں مستقل مزاجی سے زظاہرہ کیا اور انہوں نے فائنل میں بھی دنیا کی ٹاپ کھلاڑی کے خلاف دلیرانہ مقابلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام ریاست سے تعلق رکھنے والی سائنہ کو کیرئیر کی اس بلندی پر دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں۔ سائنہ نیہوال عالمی خطاب جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بننا چاہتی تھیں لیکن انہیں فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی کیرولینا مارن کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
ممتابنرجی کی بھی مبارکباد
کولکتہ 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام )چیف مسنٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے بھی سائنہ نیہوال کو ورلڈ بیڈمینٹن چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے سوشیل میڈیا میں کہا کہ سائنہ نے سلور میڈل جیت کر سارے ملک کاسر فخر سے بلند کردیا ہے اور ان کی کاردگی دوسروں کیلئے جذبہ کا باعث بنے گی ۔ انہوں نے سائنہ کو ایک بار پھر بہتر مظاہرہ پر مبارکباد پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT