Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائوتھ ایمپٹن نے ویسٹہیم کو 3-0 سے شکست دی

سائوتھ ایمپٹن نے ویسٹہیم کو 3-0 سے شکست دی

لندن۔26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلش پریمیر لیگ کے میچ میں ساؤتھ ایمپٹن نے ویسٹہیم 3-0 گولز سے شکست دی ۔ پریمیر لیگ  کے اس میچ میں ساؤتھ ایمپٹن نے 39  ویں منٹ میں گول بناکر برتری حاصل کر لی۔ پہلا گول اسکور ہونے کے بعد ویسٹہیم کی ٹیم دباو میں آ گئی۔ساؤتھ ایمپٹن نے کھیل کے اکسٹھویں منٹ میں ایک شاندار گول کی مدد سے اپنی برتری 2-0  کر لی۔ بہترویں منٹ میں ویس ہیم کو گول بنانے کا اچھا موقع ملا لیکن وہ فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ، اس کے بعد مخالف ٹیم نے ایک مرتبہ پھر کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل گیند کو جال کا راستہ دکھا کر شاندار کامیابی سمیٹ لی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT