Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / سائیرس پونا والا نے ممبئی کا لنکن ہاوز خریدلیا ہندوستانی رئیل اسٹیٹ تاریخ کی سب سے بڑی معاملت

سائیرس پونا والا نے ممبئی کا لنکن ہاوز خریدلیا ہندوستانی رئیل اسٹیٹ تاریخ کی سب سے بڑی معاملت

ممبئی ۔ /13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عروس البلاد ممبئی میں مشہور و معروف اور دولتمند افراد کی جانب سے خطیر رقومات پر مبنی اراضی معاملتیں اگرچہ کوئی بات نہیں ہے لیکن ’’زمین کے بھوکے ‘‘ اس شہر میں پونے کے ایک صنعتکارسائیرس پونا والا کی جانب سے شہرہ آفاق لنکن ہاؤز کی 750 کروڑ روپئے میں خریدی کی معاملت انسانی دماغ کو جیسے سخت حیرت کے ساتھ چونکا دیا ہے ۔ جنوبی ممبئی کے بریچ کینڈی علاقہ میں واقع لنکن ہاؤز کبھی امریکی قونصل خانہ کے لئے استعمال کیا جاتا تھا جس کو اب سائیرس پوناوالا اپنی شخصی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کریں گے ۔ سانپ کاٹے کے علاج کی دوا بنانے والی کمپنی کے مالک سائیرس کو ہندوستان کی رئیل اسٹیٹ تاریخ میں سب سے بڑی معاملت کرنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے ۔ یہ عمارت وانکانیر کے راجہ پرتاپ سنہہ جی جھالا وانکانیر کا محل تھا جس کو آزادی کے بعد عائد ہونے والے ٹیکس ادا کرنے کیلئے انہوں نے اپنا محل امریکہ کو فروخت کردیا تھا اور امریکہ نے ان کا محل کا نام لنکن ہاؤز رکھا تھا ۔ سائیرس کی اس تازہ ترین رئیل اسٹیٹ ڈیل سے بمشکل ایک ہفتہ قبل کمار منگلم برلا نے مالابار ہلز پر واقع عالیشان جاتیہ ہاؤز 425 کروڑ روپئے میں خریدا تھا ۔
بابائے ہندوستان ایٹمی پروگرام ہومی بھابھا کی عالیشان رہائش گاہ ’’مہران گیر‘‘ کو ہومی جمشید گودریج خاندان نے 372 کروڑ روپئے میں خریدا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT