Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / سائیکل کے استعمال کو عام کرنے کا مشورہ

سائیکل کے استعمال کو عام کرنے کا مشورہ

وینکیا نائیڈو نے کہا کہ میٹرو پالیٹن شہروں میں خانگی گاڑیوں کی وجہ سے زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ انہوں نے ہر شہر میں سائیکل کے استعمال کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ گاڑیوں میں اضافہ ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ دہلی میں گاڑیوں کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی۔ ممبئی بھی اس معاملہ میں پیچھے نہیں۔ زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں سائیکل کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ ہر شہر میں سائیکل کے لیے الگ راستے مختص کئے جائیں۔ طرز زندگی میں تیزی سے تبدیلیوں کے باعث انسان آرام پسند ہوگیا ہے اور ایسے میں سائیکل کا استعمال اسے صحتمند رکھنے میں معاون ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT