Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / سائی ایکسپریس کی خالی کوچ میں آتشزدگی

سائی ایکسپریس کی خالی کوچ میں آتشزدگی

انبالہ ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : پولیس نے کہا ہے کہ انبالہ کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کے سرویس یارڈ پر ٹرین کی ایک کوچ اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے سبب خاکستر ہوگئی ۔ پولیس نے کہا کہ کالکا اور شرڈی کے درمیان چلنے والی سائی ایکسپریس کوچ صفائی کے لیے سرویس یارڈ لایا گیا تھا کہ بیٹری میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ بھڑک اٹھی ۔ آتشزدگی کا اس واقعہ کے وقت کوچ خالی تھی ۔ آگ پر قابو پالیا گیا ۔ تاہم اس وقت تک آدھی کوچ خاکستر ہوچکی تھی ۔ تاہم کوئی بھی اس واقعہ میں زخمی نہیں ہوا ۔ ریلویز نے وجوہات کا پتہ چلانے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT