Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سائی بابا مندر دھماکہ کیس ‘ ملزم شفیق مجاو کی مشروط پولیس تحویل

سائی بابا مندر دھماکہ کیس ‘ ملزم شفیق مجاو کی مشروط پولیس تحویل

حیدرآباد ۔ /9 فبروری (سیاست نیوز) نامپلی کورٹ کے میٹرو پولیٹین سیشن جج نے آج سائی بابا مندر دھماکے کیس کے ملزم محمد شفیق مجاور کی 7 دن کی مشروط پولیس تحویل میں دیدیا ہے ۔ کورٹ کے فیصلے کے بعد سی آئی ڈی کی آئی ایس آئی سیل نے ملزم کو سی آئی ڈی دفتر منتقل کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /6 فبروری کو شفیق مجاور کو اس وقت قطر ایرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا جب وہ دوبئی سے دوحہ سفر کررہا تھا ۔ اس کے خلاف انٹرپول کی ریڈکارنر نوٹس زیرالتواء ہونے کے نتیجہ میں اسے حراست میں لیکر ہندوستان بھیج دیا گیا ۔ سی آئی ڈی کی خصوصی ٹیم نے ملزم کو حیدرآباد منتقل کرکے عدالت میں پیش کیا جس کے نتیجہ میں اسے عدالتی تحویل میں دیتے ہوئے چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ سال 2002 ء میں دلسکھ نگر سائی بابا مندر کے قریب پیش آئے بم دھماکے کیس کے ملزم نمبر 11 شفیق مجاور کی پولیس تحویل کیلئے سی آئی ڈی نے جوبلی ہلز کار بم بلاسٹ کیس کیلئے قائم کی گئی عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے مجاور کی پولیس تحویل طلب کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT