سائی نس کے معمولی آپریشن کے بعد مریض بصارت سے محروم ،5 لاکھ معاوضہ

حیدرآباد ۔ 4 اپریل (سیاست نیوز) یہ کس طرح بھیانک حقیقت ہوگی جب ایک شخص دواخانے سے ایک معمولی آپریشن کیلئے رجوع ہوتا ہے لیکن آپریشن کے بعد وہ اپنی بصارت کھو دیتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ آٹوموبائیل کے تاجر 55 سالہ مہندر سنگھ سیتھی کے ساتھ پیش آیا جب انہوں نے سائی نس کا ایک معمولی آپریشن کروایا تھا لیکن اس کی وجہ سے ان کی بائیں آنکھ کی بصارت چلی گئی۔ یہ واقعہ مارچ 2013ء کا ہے جب انہوں نے کرن ہاسپٹل کے ای این ٹی ماہر ڈاکٹر ایس کرن پریانی سے رجوع کیا جنہوں نے مہندر سنگھ کا آپریشن کیا تھا اس کے بعد ان کی بصارت چلی گئی۔ عدالت سے رجوع ہونے کے بعد ان کے حق میں فیصلہ سنایا گیا اور ڈاکٹر کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہرجانہ کے طور پر 5 لاکھ روپئے دینے کے علاوہ عدالتی اخراجات کے ضمن میں 50 ہزار روپئے بھی ادا کرے۔

TOPPOPULARRECENT