Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / سابرمتی جیل میں 2008 بم دھماکوں کے ملزمین کی بھوک ہڑتال

سابرمتی جیل میں 2008 بم دھماکوں کے ملزمین کی بھوک ہڑتال

احمد آباد 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) احمد آباد میں 2008 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمہ کے ملزمین نے مقامی عدالت میں حلفنامہ داخل کرتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ جیل میں ان کے ساتھ حکام غیر انسانی سلوک کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں انہوں نے وہاں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ۔ حلفنامہ پرنسپل جج گیتا گوپی کی خصوصی سشن عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس کی

احمد آباد 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) احمد آباد میں 2008 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمہ کے ملزمین نے مقامی عدالت میں حلفنامہ داخل کرتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ جیل میں ان کے ساتھ حکام غیر انسانی سلوک کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں انہوں نے وہاں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ۔ حلفنامہ پرنسپل جج گیتا گوپی کی خصوصی سشن عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس کی نقل ایک ملزم کے رشتہ دار نے جاری کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جملہ 15ملزمین نے اجتماعی ھبوک ہڑتال شروع کردی ہے ۔ ان میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ حلفنامہ میں کہا گیا ہے کہ جیلر اے آئی شیخ کی جانب سے ان سے غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے ۔ 26 ستمبر کو جیلر نے ان ملزمین کو دھمکایا ہے اور انہیں بری طرح زد و کوب بھی کیا گیا ہے ۔ ملزمین نے کہا کہ ایسے میں انہوں نے عدالت کو مطلع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اسی عدالت نے انہیں تحویل میں دیا ہے ۔ ملزمین نے عدالت سے خواہش کی کہ مناسب کارروائی کرتے ہوئے جو ملزمین بھوک ہڑتال پر ہیں ان کی زندگیوں کو بچایا جائے اور جیل حکام کو قانون ان کے ہاتھ میں لینے سے روکا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT