Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / سابری ملائی میں خواتین کے داخلے پر امتناع خواتین دشمن اقدام: سی پی آئی ایم

سابری ملائی میں خواتین کے داخلے پر امتناع خواتین دشمن اقدام: سی پی آئی ایم

تروننتاپورم ۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام) سابری ملائی مندر میں خواتین کے داخلے پر امتناع پر بحث کو جاری رکھتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج برسراقتدار ایل ڈی ایف سے کہا کہ وہ سابری ملائی مندر میں خواتین کے داخلے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ۔ کیونکہ یہ ذہنیت خواتین دشمن اور جاگیردارانہ ہے ۔ پارٹی کے ترجمان دیش ابھیمانی میں ریاستی سکریٹری سی پی آئی ایم کے بالاکرشنن کا ایک مضمون شائع کیا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ مندر میں داخلے پر تحدیدات فرسودہ ذات پات کے نظام کی بازگشت ہے جسے برقرار نہیں رہنا چاہیئے ۔یہ معاشرہ پر مردوں کے غلبہ کی علامت ہے اور عوام کے ساتھ دشمن کے مترادف ہے ۔ عبادت گاہوں اور عوامی مقامات پر مرد و خواتین کے درمیان کوئی فرق و امتیاز نہیں برتا جانا چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT