Tuesday , December 11 2018

سابقہ بیویوں کو ایذیت رسانی ،اسٹاف سکریٹری مستعفی

واشنگٹن ۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس کے اسٹاف سکریٹری اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی رفیق راب پورٹمین نے آج ان کی دو سابقہ بیویوں کی جانب سے انہیں جسمانی اور جذباتی طور پر ایذا پہنچانے کے الزامات کے پس منظر میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صرف ایک روز قبل برطانوی اخبار ڈیلی میل نے پورٹمین کی دو سابقہ بیویوں کولبی ہولڈرینس اور جینیفرولوفبی کی جانب سے ان کو ایذا پہنچائے جانے کے الزامات کے بعد اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ 40 سالہ پورٹمین نے سابقہ بیویوں کی جانب سے عائد کردہ الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ یہ تمام من گھڑت اور جھوٹے الزامات ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

TOPPOPULARRECENT