Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / سابقہ حکومتوں کو ترقی سے نفرت رہی ، مودی کا دعویٰ

سابقہ حکومتوں کو ترقی سے نفرت رہی ، مودی کا دعویٰ

وارانسی 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سابقہ حکومتوں پر شدید میں کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ اُنھیں ترقی سے نفرت رہی اور انتخابات جیتنے کے لئے عوامی رقومات ’’لوٹتے‘‘ رہے۔ وارانسی کو اپنے دو روزہ دورے کی شروعات کرتے ہوئے مودی نے اپنے لوک سبھا حلقہ کو 1,000 کروڑ روپئے مالیت کی اسکیمات کا تحفہ دیا۔ اُنھوں نے یہاں جلسہ عام سے خطاب میں کہاکہ ترقی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔ سابقہ حکومتوں نے شاید اِس معاملہ میں برعکس کام کیا اور عوامی رقومات لوٹ کر انتخابات جیتتے رہے۔ وزیراعظم کئی ترقیاتی اقدامات کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم نہ صرف کوئی پروگرام لانچ کرتے ہیں بلکہ اُسے مکمل بھی کرتے ہیں۔ اُنھوں نے سابقہ حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ سیاسی محرکات کے ساتھ کام کرتے رہے جس کے نتیجہ میں اسکیمات کا افتتاح تو ہوجاتا لیکن تکمیل کبھی نہیں ہوئی۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ اُن کی حکومت کی کوشش غریبوں کو بااختیار بنانا ہے اور کہاکہ ہمارا مقصد ترقی کے خواب کی تکمیل کرنا اور غریبوں کی زندگیوں کو بدلنا اور اُنھیں مواقع فراہم کرنا ہے۔ مودی نے کہاکہ خود غریب لوگ بھی نہیں چاہتے کہ اُن کی مستقبل کی نسلیں اُن کی طرح زندگی بسر کریں۔ ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ اُن کے بچے وراثت میں غربت نہ پائیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT