Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سابقہ صدر وقف کمیٹی محمد امجد خان کی وقف بورڈ کےاعلیٰ عہدیداروں کی کارکردگی پر برہمی

سابقہ صدر وقف کمیٹی محمد امجد خان کی وقف بورڈ کےاعلیٰ عہدیداروں کی کارکردگی پر برہمی

قاضی پیٹ۔/17 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سابقہ صدر کمیٹی وقف ضلع ورنگل محمد امجد خان نے وقف بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات ماہ سے فائیل نمبر 66 زون تھری پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی جو درگاہ عبدلنبی شاہؒ کے متولی کی کارکردگی اور غیر مجاز طور پر وقف بورڈ کی ملگیوں کو ٹننسی کے حوالے کیا گیا۔ اس سلسلہ میں خود صد ر وقف کمیٹی کے لیٹر پیاڈ پر تحریر کی گئی تجاویز سی ای او عبدالمنان کو پیش کی گئی۔ تاہم اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ صدر نشین وقف بورڈ کو بھی یہ تجاویز پیش کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے ، آخر کیوں اس متولی کو بچایا جارہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے۔ محمد امجد خان نے الزام عائد کیا کہ صدر نشین وقف بورڈ کے اقدامات صرف اخباری بیان بازی تک ہی محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ ایک طرف دعویٰ کرتا ہے کہ جو کوئی شخص وقف بورڈ کی اراضی پر غیر مجاز طور پر قابض ہے تو اسے فوری حراست میں لیتے ہوئے مقدمات درج کریں گے اور وقف بور ڈ کو ملگیوں پر غیر قانونی طور پر سبلپسی کے حوالے کئے جانے پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ لیکن دوسری طرف ان چیزوں پر قابض ہونے والوں کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے فوری کاروائی کی جائے اور فائیل نمبر 66 زون تھری پر ایکشن لیا جائے اور درگاہ عبدالنبی شاہ ؒ کے متولی کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT