Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / سابقہ فلمی اداکارہ ممتا کلکرنی کا ڈرگ مافیا سے رابطہ

سابقہ فلمی اداکارہ ممتا کلکرنی کا ڈرگ مافیا سے رابطہ

کینیا سے غیرشادی شدہ جوڑے کی حوالگی کیلئے پولیس کی کارروائی

تھانے ۔ 18جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سابقہ فلمی اداکارہ ممتا کلکرنی کا نام آج کروڑہا روپئے کے منشیات ریاکٹ میں اصل ملزمہ کی حیثیت سے اُبھرکر آیا ہے جبکہ ان کے تعلقات ریاکٹ کے سرغنہ وکی گوسوامی کے ساتھ پائے گئے ۔ ممبئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ فلمی ادکارہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور کینیا سے ان کی حوالگی کے لئے کوششیں جاری ہے ۔ تھانے پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس کیس میں گرفتار ایک جوڑے اور امریکہ کی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی سے موصولہ خفیہ اطلاعات سے یہ تصدیق ہوگئی کہ ایک منشیات ریاکٹ میں ممتا کلکرنی اصل ملزمہ ہے اور پولیس نے فلمی اداکارہ اور گوسوامی کو بیرون ملک سے لانے کی کوشش شروع کردی ہے جوکہ کینیا میں غیرشادی شدہ زندگی گذار رہے ہیں اور اس خصوص میں پہلا اقدام ، اُن کے خلاف انٹرپول کے ذریعہ ریڈکارنر نوٹس جاری کروائی جائیگی ۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ جاریہ تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بین الاقوامی ریاکٹ میں ممتا کلکرنی نے سرگرم رول ادا کیاجس کا انکشاف 2 ماہ قبل ہوا تھا ۔ انھوں نے بتایا کہ اس کیس کے 17 ملزمین میں سے 7 ہنوز مفرور ہیں ۔ باقیماندہ 10 ملزمین کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔ واضح رہے کہ منشیات کا ریاکٹ اس وقت منظرعام پر آیا تھا جب پولیس نے مہاراشٹرا کے ضلع شولاپور میں ادویات ساز کمپنی پر دھاوا کرکے 2,000 کروڑ روپئے مالیتی 18.5 ٹن نشہ آور دوا ایفڈربن ضبط کرلیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT