Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / سابق اسرائیلی وزیراعظم اولمرٹ کو سزائے قید

سابق اسرائیلی وزیراعظم اولمرٹ کو سزائے قید

تل ابیب ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کو رشوت لینے کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس سے قبل 2014 میں انھیں اسی مقدمے میں چھ برس کی سزا سنائی گئی تھی جسے سپریم کورٹ نے کم کر دیا تھا۔ 70سالہ ایہود اولمرٹ کو 2006 میں ہونے والی جائیداد کی خرید و فروخت کے ایک سودے کے مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ مسٹر اولمرٹ اس وقت یروشلم کے مئیر تھے۔ ان پر یہ الزام تھا کہ شہر کے قلب میں ایک متنازعہ رہائشی پروجیکٹ ہولی لینڈ میں تیزی لانے کے لیے انھوں نے رشوت لی تھی۔ اولمرٹ کو سنائی گئی سزا کا اطلاق 15 فروری 2016 سے ہو گا۔ اولمرٹ 2006 سے 2009 کے درمیان اسرائیل کے وزیر اعظم رہے۔ انھیں بدعنوانی کے الزامات کے نتیجے میں وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونا پڑا اور اس کی وجہ سے ان کا سیاسی کریئر بھی ختم ہو گیا۔

TOPPOPULARRECENT