سابق اسپینی شاہ کی سعودی ولیعہد سے ملاقات پرتنقیدیں

میڈریڈ 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق شاہ اسپین یوان کارلوس کو آج تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ایک تصویر سامنے آئے ہیں جو ان کی سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی ولیعہد پر صحافی جمال خشوگی کے قتل پر شبہات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ کے ٹوئیٹر اکاونٹ سے یہ تصویر جاری کی گئی ہے جو کئی اسپینی اخبارات میں شائع ہوئی ہے ۔ قدامت پسند اخبار ایل مونڈو اس تصویر کے ساتھ کیپشن شائع کیا کہ ’’ شرمناک تصویر ‘‘ ۔ ایک اور اخبار میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات در اصل اسپین اور اسپینی عوام کی توہین کرنے کے مترادف ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT