Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سابق اسکول ٹیچر نے باکسنگ چمپئین پکوئیو کو شکست دیدی

سابق اسکول ٹیچر نے باکسنگ چمپئین پکوئیو کو شکست دیدی

برسبین ۔ /2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسکول کے سابق ٹیچر نے عالمی چمپئین پنی پکوئیو کو شکست دیتے ہوئے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا وسٹرویٹ خطاب حاصل کرلیا ۔ برسبین میں منعقدہ اس حیرت انگیز مقابلہ میں جف ہارن کو پوائنٹس کے متفقہ فیصلہ کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا ۔ 29 سالہ جف ہارن نے مقابلے کے د وران اپنے حریف عالمی چمپئین پیکوئیو کو سنبھلنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا ۔ ہارن کا یہ غیر معمولی جارحانہ انداز بالآخر پکیوئیوکے لئے گراں ثابت ہوا ۔ علاوہ ازیں تینوں ججوں نے 12 راؤنڈس کے بعد آسٹریلین سابق ٹیچر کے حق میں فیصلہ دیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT