Tuesday , September 18 2018
Home / دنیا / سابق امریکی خاتون اول باربرا بش کی حالت نازک

سابق امریکی خاتون اول باربرا بش کی حالت نازک

واشنگٹن، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ باربرا بش (92) کی حالت نازک ہے اور اب ان کا علاج نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سابق صدر کے ہیوسٹن میں واقع دفتر کے بیان کے مطابق باربرا بش کے علاج کے بجائے ان کی تیمارداری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔مختصر بیان میں محترمہ بش کی بیماری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی لیکن کہا گیا ہے کہ ان کو حال ہی میں کئی مرتبہ علاج کے لئے ہاسپٹل میں داخل کرانا پڑ ا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت وہ اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں کے درمیان ہیں۔ محترمہ باربرا 93 سالہ امریکہ کے سابق صدر جارج ایچ بش کی اہلیہ ہونے کے ساتھ ساتھ 73 سالہ سابق امریکہ صدر جارج ڈبلیو بش کی ماں بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT