Monday , June 25 2018
Home / سابق امریکی عہدیدار کی شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام سربراہ سے ملاقات

سابق امریکی عہدیدار کی شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام سربراہ سے ملاقات

سنگاپور۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ماہر تعلیمات اور سابق سینئر عہدیداروں نے شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام کے سربراہ سے سنگاپور میں ملاقات کی تاکہ ایک دوسرے کے موقف اور ایک سال طویل صف آرائی کا جو شمالی کوریا کے نیوکلیئر ہتھیار تیار کرنے کے سلسلہ میں جاری ہے، خاتمہ کیا جاسکے۔ ڈائریکٹر شمال مشرقی ایشیاء صیانتی تعاون پراجکٹ نے سوش

سنگاپور۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ماہر تعلیمات اور سابق سینئر عہدیداروں نے شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام کے سربراہ سے سنگاپور میں ملاقات کی تاکہ ایک دوسرے کے موقف اور ایک سال طویل صف آرائی کا جو شمالی کوریا کے نیوکلیئر ہتھیار تیار کرنے کے سلسلہ میں جاری ہے، خاتمہ کیا جاسکے۔ ڈائریکٹر شمال مشرقی ایشیاء صیانتی تعاون پراجکٹ نے سوشیل، سائنس ریسرچ کونسل امریکہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس شمالی کوریا کے نیوکلیئر میزائل پروگرام کا بھی احاطہ کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھنے کی دوطرفہ کوشش ہے۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے سابق سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کے مسافتی نیوکلیئر ہتھیاروں سے آراستہ میزائل کے پروگرام کے بارے میں جاری تعطل کا خاتمہ کرنا ہے۔ یہ میزائل امریکہ پر بھی حملہ کرنے کے قابل ہے۔ شمالی کوریا کے وفد کی قیادت ری ہونگ یو سربراہ مذاکرات کار برائے چھ رکنی نیوکلیئر کے خاتمہ کے مذاکرات کامیاب ہوسکیں جو طویل عرصہ سے تعطل کا شکار ہیں۔ تاہم امریکہ کی جانب سے پہلی بار ایک ٹھوس قدم اُٹھایا گیا ہے تاکہ ظاہر کیا جاسکے کہ امریکہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے صفایہ سے گہری دِلچسپی رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT