Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سابق انگلش کرکٹر کی سامی سے معذرت خواہی

سابق انگلش کرکٹر کی سامی سے معذرت خواہی

لندن ، 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق انگلینڈ کرکٹر مارک نکولس نے فاتح ویسٹ انڈیز کیپٹن ڈارن سامی اور اُن کے کھلاڑیوں سے آج غیرمشروط معذرت خواہی چاہی، کیونکہ انھوں نے یہ دل آزار تبصرہ کردیا تھا کہ کریبی جزائر کے کرکٹرز ’’دماغی طور پر کمزور‘‘ ہوتے ہیں۔ اس پر برہم اور جذباتی سامی نے واضح کردیا تھا کہ نکولس کے ریمارکس جو انھوں نے ورلڈ T20 کی شروعات سے قبل اپنے کالم میں تحریر کیا تھا، ان سے کافی تلخی پیدا ہوگئی اور اس نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ T20 فائنل میں ویسٹ انڈیز کی سنسنی خیز جیت کے دوران سامی ٹی ٹیم کو جوش دلایا۔ نکولس نے تاہم کہا کہ انھوں نے ویسٹ انڈیز کو احمق نہیں کہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT