Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / سابق ایرانی پولیس سربراہ حوثیوں کے امور کے انچارج

سابق ایرانی پولیس سربراہ حوثیوں کے امور کے انچارج

تہران ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی حکومت نے یمن میں حکومت مخالف شیعہ حوثی باغیوں کے امور کی نگرانی کیلئے ایک سابق پولیس سربراہ کو تعینات کیا ہے۔ یہ اس بات کا بین ثبوت ہیکہ ایران یمن میں اپنی غیرقانونی مداخلت کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔ تہران سرکار نے سابق پولیس چیف میجر جنرل اسماعیل احمدی مقدم کو ’’یمنی قوم کی معاونتی کمیٹی‘‘ کا صدرنشین مقرر کیا ہے۔ حال ہی میں یمن کی صورتحال سے متعلق مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے خصوصی اجلاس میں سابق پولیس سربراہ احمدی مقدم بھی شریک ہوئے تھے۔ اس موقع ایرانی پارلیمنٹ نے عرب ملک یمن میں ایرانی مداخلت کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان نوذر شفیعی کہا کہ یمن کے امور کے نگران کمیٹی کے صدرنشین احمدی مقدم کا کہنا ہیکہ ان کا ملک یمنی حوثیوں کی معاونت جاری رکھے گا اور حوثیوں کے مطالبات کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ مسٹر شفیعی نے احمدی مقدم کے حوالے سے بتایا ایران کی جانب سے یمن کیلئے امداد ایندھن، غذاء ، ادویات اور زخمیوں کے علاج معالجے تک محدود کر رہا ہے۔ تاہم یہ امداد پورے تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT