Friday , April 27 2018
Home / ہندوستان / سابق ایم ایل اے کا بی جے پی سے استعفیٰ

سابق ایم ایل اے کا بی جے پی سے استعفیٰ

پھگوار ۔15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سابق رکن اسمبلی اور بی جے پی لیڈر چودھری موہن لال بنگا نے بی جے پی کو چھوڑ کر بی ایس پی میں اپنی شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مودی حکومت کے غریب مخالف اور دلت مخالف پالیسیوں سے دلبرداشتہ تھے ۔ بنگا کے ساتھ بلاک سمیتی چیرمین بلویندر رام ‘ جسویندر کور نے بھی بی ایس پی میں شامل ہوئے ہیں ۔ بہوجن سماج پارٹی کے پنجاب یونٹ کے انچارج نے ان لوگوں کے پارٹی میں شامل ہونے کے فیصلہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا استقبال کیا ۔ بنگا نے نریندر مودی حکومت کے دلت مخالف ہونے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دلت کے تحفظ والے قانون میں نفی کرنا مودی حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہے اور اس کا انہیں 2019ء کے انتخابات میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔

TOPPOPULARRECENT