Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سابق ایم پیز و ایم ایل ایز کو کوئی خطرہ نہیں : وزیر داخلہ

سابق ایم پیز و ایم ایل ایز کو کوئی خطرہ نہیں : وزیر داخلہ

حیدرآباد 27 نومبر ( آئی این این ) وزیر داخلہ تلنگانہ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے آج اعتارف کیا کہ کئی سابق ارکان اسمبلی ‘ ارکان پارلیمنٹ و ارکان کونسل کی سکیوریٹی سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے کانگریس رکن اسمبلی ملوبٹی وکرامارکا کے ایک سوال کا وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ ان ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کو کسی فرد یا گروپ سے کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے اس لئے سکیوریٹی دستبرداری کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ کئی عوامی نمائندوں یا دوسروں کو غیر سماجی عناصر سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے ایسا کوئی واقعہ ان کے علم میں نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT