Tuesday , December 11 2018

سابق برطانوی صحافی کی پراسرار موت

انقرہ ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون برطانوی صحافی ترکی کے شہر استنبول کے ایئرپورٹ میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں۔50 سالہ سابق بی بی سی جرنلسٹ جیکلین اسٹن استنبول کے مرکزی ایرپورٹ کے ٹوائلٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ خاتون صحافی عراق میں انسٹی ٹیوٹ فار وار اینڈ پیس رپورٹنگ (آئی ڈبلیو پی آر) کی قائم مقام ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ برطانوی دفترخارجہ نے خاتون صحافی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کو مدد فراہم کی جارہی ہے۔ اسٹن ہفتہ کو لندن سے استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر پہنچیں، جہاں انھیں دو گھنٹے تک اگلی فلائٹ کا انتظار کرنا پڑا، جو بظاہر ان سے چھوٹ گئی۔

TOPPOPULARRECENT