Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / سابق بنگلہ دیشی وزیر کی خودسپردگی

سابق بنگلہ دیشی وزیر کی خودسپردگی

ڈھاکہ۔ 25 نومبر( سیاست ڈاٹ کام) ایک سابق بنگلہ دیشی وزیر جنہوں نے اپنے مخالف اسلام بیانات کے ذریعہ ہلچل پیدا کردی، آج انہوں نے پولیس کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی جبکہ ایک عدالت نے ملک گیر احتجاجوں کے پیش نظر ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا تھا۔ عبداللطیف صدیقی کی خودسپردگی ایسے روز ہوئی جبکہ اسلام پسندوں نے انہیں گرفتار کرنے کیلئے الٹی

ڈھاکہ۔ 25 نومبر( سیاست ڈاٹ کام) ایک سابق بنگلہ دیشی وزیر جنہوں نے اپنے مخالف اسلام بیانات کے ذریعہ ہلچل پیدا کردی، آج انہوں نے پولیس کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی جبکہ ایک عدالت نے ملک گیر احتجاجوں کے پیش نظر ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا تھا۔ عبداللطیف صدیقی کی خودسپردگی ایسے روز ہوئی جبکہ اسلام پسندوں نے انہیں گرفتار کرنے کیلئے الٹی میٹم دے دیا تھا جب وہ اتوار کو کولکتہ سے وطن واپس ہوئے تھے، جہاں وہ گذشتہ ایک ماہ سے مقیم تھے۔ 76 سالہ صدیقی نے نیویارک سے وطن واپسی کے دوران کولکتہ میں عارضی قیام کو ترجیح دی تھی۔ وہ نیویارک کو وزیراعظم شیخ حسینہ کے ہمراہ یو این جنرل اسمبلی میٹنگ کے سلسلہ میں گئے تھے۔ ان کی واپسی ساتھ ہی فوری گرفتاری کے تازہ مطالبات شروع ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT