Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / سابق بی جے پی ایم پی نانا پتولے ‘ کانگریس میں شامل

سابق بی جے پی ایم پی نانا پتولے ‘ کانگریس میں شامل

نئی دہلی 11 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) زرعی مسائل پر وزیر اعظم نریندر مودی سے اختلافات کے بعد پارٹی سے مستعفی سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نانا پتولے نے آج کہا کہ انہوں نے دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ پتولے نے گذشتہ مہینے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دیدیا تھا اور کہا تھا کہ مرکزی حکومت زرعی مسائل سے بہتر انداز میں نہیں نمٹ رہی ہے ۔ پتولے نے 2014 لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس سے استعفی دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ انہوں نے بھنڈارا ۔ گونڈیا پارلیمانی حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ پتولے نے پی ٹی آئی سے بار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انہیں جو کوئی ذمہ داری سونپے گی وہ اسے قبول کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT