Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سابق خاتون قیدیوں کو روزگار کے لئے تلنگانہ کے محکمہ جیل کا انڈین آئیل کارپوریشن سے معاہدہ

سابق خاتون قیدیوں کو روزگار کے لئے تلنگانہ کے محکمہ جیل کا انڈین آئیل کارپوریشن سے معاہدہ

حیدرآباد 18فروری (یواین آئی) سابق قیدیوں،بیواؤں اور تنہا زندگی گزارنے والی خواتین کو پرائیویٹ پٹرول فلنگ اسٹیشنس میں روزگار فراہم کرنے کی مساعی کے حصہ کے طورپر تلنگانہ کے محکمہ جیل نے انڈین آئیل کارپوریشن لمیٹیڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جیل کی سزا کی تکمیل کے بعد رہا ہونے والی قیدیوں کے ساتھ ساتھ تنہا زندگی گزارنے والی خواتین اور بیوائیں روزگار کے لئے اپنے ضلع کے متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع ہوسکتی ہیں۔پٹرول پمپس میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو ماہانہ نو ہزا رروپئے تنخواہ فراہم کی جائے گی۔محکمہ کا مقصد غریب اور بے روزگار خواتین کی بازآباد کاری کرنا ہے جبکہ سابق قیدیوں کو روزگار کی فراہمی سے ان کا کافی فائدہ ہوگا ۔محکمہ کی جانب سے 20تا22فروری قیدیوں کی اسپورٹس میٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔یہ میٹ چرلہ پلی جیل میں منعقد کی جائے گی جس میں تمام جیلوں کے قیدی حصہ لیں گے ۔محکمہ کی جانب سے اس اسپورٹس میٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ تمام قیدیوں کی بہتر زندگی کے لئے حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ وزیرداخلہ این نرسمہاریڈی 22 فروری کو اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT