Saturday , May 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سابق رکن اسمبلی دیا کر ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کی افواہ

سابق رکن اسمبلی دیا کر ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کی افواہ

آتما کور۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امرچنتہ حلقہ اسمبلی سے دو مرتبہ کامیابی حاصل کرنے والے اور مکتھل حلقہ اسمبلی سے ایک مرتبہ منتخب ہونے والے سابق رکن اسمبلی و مرکزی تلگودیشم پارٹی کے سکریٹری کے دیاکر ریڈی و سابق رکن اسمبلی دیور کدرہ کے سیشا دیاکر ریڈی دونوں ملکر تلگودیشم پارٹی چھوڑ کر کانگریس پارٹی میں شمولیت کی افواہ گشت کررہی ہے جس سے حلقہ اسمبلی میں سیاسی منظر تبدیل ہوسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں نمائندہ نے جب بات کی تو کے دیاکر ریڈی نے کہا کہ یہ افواہ ہے اور وہ تلگودیشم پارٹی نہیں چھوڑیں گے پارٹی کیلئے کام کریں گے۔

ویملواڑہ میں دو افراد فوت
ویملواڑہ۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں 2افراد فوت ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ گاندھی نگر علاقہ کے اے نارائنا 70 سالہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی جبکہ سبھاش نگر میں 25 سالہ مہیش شدید بیماری کے سبب دوران علاج فوت ہونے کا واقعہ پیش آیا۔

TOPPOPULARRECENT