Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سابق رکن اسمبلی رمیش راتھوڑ اور سمن راتھوڑ کی عنقریب ٹی آر ایس میں شمولیت

سابق رکن اسمبلی رمیش راتھوڑ اور سمن راتھوڑ کی عنقریب ٹی آر ایس میں شمولیت

نرمل ۔ /23 مئی (جلیل ازہر کی خصوصی رپور ٹ) انتخابات کیلئے ابھی کافی وقت درکار ہے تاہم تمام سیاسی جماعتیں عملاً انتخابی تیاریوں کا آغاز کرچکی ہیں ۔ متحدہ ضلع عادل آباد کا سیاسی پس منظر یکسر تبدیل ہورہا ہے ۔ جبکہ اس ضلع کے مضبوط اور طاقتور قائد تلگودیشم سابق رکن پارلیمنٹ و سابق ضلع پریشد چیرمین وہ سابق رکن اسمبلی مسٹر رمیش راتھوڑ جو متحدہ ضلع میں اپنی مضبوط گرفت کے باوجود گزشتہ عام انتخابات میں ٹی آر ایس کی لہریں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ حلقہ اسمبلی خانہ پور سمن راتھوڑ انتخاب ہارچکے تھے تازہ ترین اطلاعات کے بموجب آئندہ ماہ رمیش راتھوڑ کے فرزند کی شادی کی تقریب منعقد ہے ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کے سی آر کو دعوت نامہ دینے کے لئے /19 مئی کو ملاقات کی بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ان کی مقبولیت کے تناظر میں انہیں ٹی آر ایس میں شامل ہونے کی ترغیب دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رمیش راتھوڑ نے وزیر اعلیٰ سے اپنی رضامندی ظاہر کردی ۔ آج نمائندہ سیاست جلیل ازہر نے مسٹر رمیش راتھوڑ سے فون پر ربط پیدا کیا تو انہوں نے ان تمام باتوں کی توثیق کردی اور بتایا کہ اس ماہ کے اواخر یعنی /29 مئی کو قریب دس ہزار افراد کے ساتھ وہ حیدرآباد پہونچکر ٹی آر ایس میں اپنی اہلیہ سمن راتھوڑ سابق رکن اسمبلی کے ہمراہ شمولیت اختیار کرلیں گے ۔ تلگودیشم چھوڑنے کی وجہ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ اب عوام ٹی آر ایس کی کارکردگی سے مطمئین ہے اور میرے چاہنے والوں کا مسلسل دباؤ ہے ۔ اس لئے میں نے اس متحدہ ضلع کی ترقی اور پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ دریں اثناء نمائندہ ’’سیاست‘‘ نے رمیش راتھوڑ کی اہلیہ سابق رکن اسمبلی خانہ پور سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی تبدیلی میں آپ کا کردار کیا ہوگا تو سمن راتھوڑ نے کہا میرا سہاگ جدھر میں ادھر ۔

TOPPOPULARRECENT