Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق رکن اسمبلی کے ستیہ نارائنا کی وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت

سابق رکن اسمبلی کے ستیہ نارائنا کی وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت

پارٹی استحکام کیلئے کام کرنے کا عزم ، صدر پارٹی وائی ایس جگن موہن سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ضلع مغربی گوداوری سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی مسٹر کے ستیہ نارائنا نے بالاخر وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ مسٹر ستیہ نارائنا نے جو سابق میں تاڑے پلی گوڑم کی نمائندگی کرتے تھے ۔ اپنے حامیوں کے ساتھ حیدرآباد پہونچکر صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کر کے وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس موقعہ پر مسٹر کے ستیہ نارائنا کو پارٹی کھنڈوا اڑھاکر پارٹی میں ان کا خیر مقدم کیا ۔ علاوہ ازیں ان کے ساتھ تاڑے پلی گوڑم سے آئے ہوئے ان کے تمام حامی بھی وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ بعد ازاں مسٹر ستیہ نارائنا سابق رکن اسمبلی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے تمام قائدین اور کارکنوں کے ساتھ رہیں گے اور پارٹی استحکام کے لیے موثر و مثبت اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیے وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدین اور کارکن ہمیشہ نہ صرف ساتھ دیں گے بلکہ بھر پور تعاون کریں گے ۔ مسٹر ستیہ نارائنا نے کہا کہ اب تک کارکنوں کے ساتھ رہ کر جدوجہد کرنے والے فی الوقت نہ رہنے کی وجہ سے کارکن کئی ایک مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں ۔ لہذا وہ کبھی بھی پارٹی قائدین و کارکنوں کے ساتھ رہ کر انہیں درپیش مختلف مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے پارٹی استحکام کو یقینی بنانے کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT