Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سابق ریاستی وزیر رامچندر ریڈی کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

سابق ریاستی وزیر رامچندر ریڈی کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

عادل آباد۔/16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد کے سینئر کانگریس قائد و سابق ریاستی وزیر مسٹر سی رامچندر ریڈی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوامی مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع میناریٹی صدر و عادل آباد ٹاؤن کمیٹی صدر مسٹر ساجد خان نے مسٹر سی رامچندر ریڈی کی سالگرہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے مخاطب ہوکر کیا۔ مسٹر سی رامچندر ریڈی کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر بلڈ ڈونیشن ( خون کا عطیہ کیمپ ) کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں 20کانگریس سے تعلق رکھنے والے اراکین و قائدین نے رضاکارانہ طور پر اپنے خون کا عطیہ دیا۔ سابق صدر نشین بلدیہ مسٹر ڈگمبر راؤ پاٹل، سابق صدر زرعی مارکٹ کمیٹی مسرس نرسنگ راؤ، سنجیوا ریڈی، بلدیہ کونسلرز محمد مرتضیٰ، شکیل احمد، عقیل، بشیر، صابر احمد، منا بھائی، سینئر قائد سعید خان، ظفی اللہ خان اور ٹاؤن کمیٹی صدر مسٹر ساجد خان نے مسٹر سی رامچندر ریڈی کو مبارکباد دی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT