Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق صدرجمہوریہ و مزائیل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے کارنامے قابل تقلید

سابق صدرجمہوریہ و مزائیل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے کارنامے قابل تقلید

مرحوم صدر کی برسی تقریب میں خراج، جناب ایس ایم خان کمشنر آئی اینڈ پی آر حکومت ہند کا خطاب
حیدرآباد۔24جولائی(سیاست نیوز) میڈیا کونسل فار پیس اینڈ سالیڈاریٹی کے زیراہتمام سابق صدر جمہوریہ ہند میزائیل مین مرحوم اے پی جے عبدالکلام کی پہلی برسی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد کی گئی۔پوٹی سری راملو تلگویونیورسٹی میںمنعقدہ اس پروگرام میں رجسٹرار نیوز پیپرس آف آنڈیا جناب ایس یم خان کے علاوہ کمشنر آئی اینڈ پی آر حکومت تلنگانہ اورمیڈیا کونسل فار پیس اینڈ سالیڈاریٹی کے دیگر عہدیداروں نے بھی اس تقریب میںشرکت کی۔جناب ایس ایم خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سارے ملک میںامن واتحا د کے فروغ کے لئے اے پی جے عبدالکلام نے ویثرن 20-20کا آغاز کیاتھا جس کو جاری رکھنا ہی انہیں حقیقی معنوں میںخراج عقید ت پیش کرنا ہوگا۔انھوں نے اے پی جے عبدالکلام کے پیش نظرملک کی خوشحالی اورترقی تھی اور وہ سمجھتے تھے کے اس ملک کا نوجوان طبقہ ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی میںاہم رول ادا کرسکتا ہے ۔کمشنر آئی اینڈ پی آر نے کہاکہ اے پی جے عبدالکلام اپنی آخری سانس تک اپنے مشن کو جاری رکھا۔ اے پی جے عبدالکلام کی زندگی میںطلباء کافی اہمیت کے حامل تھے وہ ہر وقت طلبہ گھیرے رہنا پسند کرتے تھے اور وہ میگھالیہ کے شیلانگ میںطلباء سے خطاب کرتے ہوئے انتقال کرگئے۔ جناب ایس ایم خان نے کہاکہ اے پی جے عبدالکلام ایک سیدھی سادھی زندگی گذارتے ہوئے دنیاکو انا ختم کرتے ہوئے کامیاب زندگی گذارنے کا پیغام دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپسی رنجیشوں کودور کرتے ہوئے اختلافات کوختم کیاجاسکتا ہے جس کی مثال اے پی جے عبدالکلام کے آبائی مقام رامیش ورم سے ملتی ہے۔ جہاں اے پی جے عبدالکلام کے والد رامیش ورم مسجد کے امام تھے وہیں پر مسجد کے روبرو میںایک شیو مندر بھی واقع تھا اور اس مندر کے پجاری اور امام صاحب کے درمیان گہری دوستی بھی تھی جب کبھی مقامی عوام کو کسی قسم کی کوئی تکلیف ہوتی ہے یا پھر کوئی تنازعہ پیدا ہوتاتو مقامی لوگ امام صاحب اور شیو مندر کے پجاری سے رجوع ہوتے اور یہ دونوں ساتھ ملکر مسائل کا حل کرتے ۔ جناب ایس ایم خان نے کہاکہ موجود ہ دور میںرامیش ورم ماڈل کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ آپسی تنازعات کو آسانی کے ساتھ ختم کیاجاسکے۔بعدازاں میڈیا کونسل فار پیس اینڈ سالیڈاریٹی کی جانب سے جناب ایس ایم خان اور ان کے اہلیہ کوتہنیت بھی پیش کی گئی اس کے علاوہ کونسل کی جانب سے مختلف شعبہ حیات میںنمایا ںخدمات انجام دینی والی شخصیتوں کو بھی ایوارڈ اور اسناد سے نوازا گیا۔

TOPPOPULARRECENT