سابق صدرجنوبی افریقہ جیکب زوماکے خلاف کرپشن کا مقدمہ

پریٹوریا۔ 17مارچ (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کے خلاف کرپشن کا مقدمہ قائم کیا جا رہا ہے ۔ ریاستی پراسیکیوٹرکے مطابق ان پر اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی خریدوفرخت میں خرد برد کرنے کا الزام ہے ۔ یہ ہتھیار 90ء کی دہائی میں خریدے گئے تھے ۔ زوما فروری میں اپوزیشن کے شدید دباؤ کے باعث مستعفی ہو گئے تھے ۔ ماضی میں بھی ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے جن کی انہوں نے ہمیشہ تردید کی ۔

TOPPOPULARRECENT