Monday , June 18 2018
Home / دنیا / سابق صدر امریکہ کا دورہ نیوزی لینڈ

سابق صدر امریکہ کا دورہ نیوزی لینڈ

سخت حفاظتی انتظامات ‘ جہادیوں کے حملہ کا خطرہ
آکلینڈ ۔ 4مارچ ( سید مجیب کی رپورٹ ) سابق صدر امریکہ بارک اوباما تین روزہ ’’ دورہ خطابت‘‘ پر نیوزی لینڈ پہنچیں گے ۔ ان کا یہ دورہ 21مارچ سے 23مارچ تک جاری رہے گا ۔ ان کے پروگرام کا اہتمام امریکی نژاد نیوزی لینڈ کے شہریوں کی تنظیم امریکنس نیوزلینڈرس کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ سابق صدر امریکہ بارک اوباما نے قبل ازیں دورہ نیوزی لینڈ کا تیقن دیا تھا لیکن ان کے دورہ صدارت کی مصروفیات کی وجہ سے اپنے تیقن کی تکمیل نہ کرسکیں ۔ سبکدوش ہوجانے کے بعد وہ اپنے تیقن کی تکمیل کے طور پر نیوزی لینڈ کا دورہ کررہے ہیں ۔ وہ 21مارچ کی شام نیوزی لینڈ پہنچیں گے اور 23مارچ کو آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے جہاں شہر سڈنی میں 23مارچ کی شب ان کا ایک پروگرام مقرر کیا جاچکا ہے ‘ چونکہ دولت اسلامیہ کے جہادیوں نے سابق صدر امریکہ اوباما پر حملہ کرنے کا انتباہ دیا ہے ‘ اس لئے ان کے دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر اور ان کے پورے پروگرام میں ان کے صیانتی اقدامات میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔محکمہ سراغ رسانی کو بھی چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی خطرہ کی اطلاع ملنے پر وہ صدر اوباما کے حفاظتی انتظامات کو یہ اطلاع فراہم کرسکیں ۔

TOPPOPULARRECENT