Thursday , February 22 2018
Home / دنیا / سابق صدر اوباما کے بنائے گئے خاکوں کی نیلامی

سابق صدر اوباما کے بنائے گئے خاکوں کی نیلامی

واشنگٹن ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر بارک اوباما کے ہاتھوں سے پنسل سے بنائے گئے کچھ خاکوں جس میں ان کے کچھ شخصی خاکے اور ’’امریکہ کو ایک بار پھر مسابقتی بنایا جائے‘‘ جیسے نعرے بھی شامل ہیں، کی نیلامی سے 800 امریکی ڈالرس حاصل ہونے کی توقع ہے۔ مذکورہ تمام خاکے 5X8 کے کاغذوں پر بنائی گئی ہے اور وائیٹ ہاؤس میں موجود اسٹیشنری سے کاغذوں کی ان شیٹس کو حاصل کیا گیا تھا۔ آر آر اکشنس کے مطابق ’’امریکہ کو ایک بار پھر مسابقتی بنایا جائے (میکنگ امریکہ کمپٹیٹیواگین) والا نعرہ موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہمات کے دوران دیئے گئے ’’میک امریکہ گریٹ اگین‘‘ (امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنائیں) سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔ خاکوں کے ساتھ اوباما کی 4 مئی 2009ء کوکی گئی ایک تقریر کا بھی اقتباس موجود ہے جہاں انہوں نے ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیا تھا تاکہ امریکی کمپنیوں میں زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT