Wednesday , December 19 2018

سابق صدر جمہوریہ فخر الدین علی احمد کے فرزند بھی انتخابی میدان میں

کولکتہ۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر جمہوریہ مرحوم فخر الدین علی احمد کے فرزند پرویز احمد آسام کے بارپیٹا لوک سبھا حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑیں گے۔ یاد رہے کہ ترنمول کانگریس نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی ہے جن میں پرویز احمد کا نام بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ سات امیدواروں کا تعلق آسام سے،

کولکتہ۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر جمہوریہ مرحوم فخر الدین علی احمد کے فرزند پرویز احمد آسام کے بارپیٹا لوک سبھا حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑیں گے۔ یاد رہے کہ ترنمول کانگریس نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی ہے جن میں پرویز احمد کا نام بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ سات امیدواروں کا تعلق آسام سے، مرادآباد اور جھار کھنڈ کے گریڈیہہ سے ایک، ایک امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔ اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس عشرت ہاشم قدوس مرادآباد سے ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گے۔ جبکہ گریڈیہہ سے ایک انجینئر اشوتوش ورما کو میدان میں اُتارا گیا ہے۔ ٹی ایم سی آسام سے 12 نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔

دیگر تفصیلات کے مطابق سلچر سے واجد راجہ عثمانی جو سابق ایم پی غلام عثمانی کے فرزند ہیں، تیج پور سے گوپی چند شاہ آبادی، ناگاؤں سے چیک بیرا، جورہاٹ سے اوپلیہ گوگوئی، ڈبروگڑھ سے نباجیوتی کالیتا اور کولیا پور سے شمس العالم انتخابی میدان میں ہیں۔ اس موقع پر مسٹر پرویز احمد نے کہا کہ ان کے مرحوم والد کی وجہ سے کانگریس نے آسام میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔ لیکن آزادی کے وقت کانگریس پارٹی کی جو ساکھ تھی وہ اب نہیں ہے۔ ہم تبدیلی چاہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ملک کا مستقبل ترنمول کانگریس کے ہاتھ میں ہے اور یہی پارٹی ایک بہترین حکومت فراہم کرنے والی پارٹی ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتظار کیجئے اور دیکھیئے۔

TOPPOPULARRECENT