Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / سابق صدر سری لنکا کا بیٹا گرفتار

سابق صدر سری لنکا کا بیٹا گرفتار

کولمبو ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجہ پکسے کے بڑے بیٹے کو مالیاتی بے قاعدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث پائے جانے پر گرفتار کرلیا گیا۔ رئیل اسٹیٹ پراجکٹ جس کی مالیت 650 ملین ڈالرس بتائی گئی ہے اور جس میں ایک ہندوستانی کمپنی بھی ملوث ہے۔ راجہ پکسے خاندان کا یہ کہنا ہیکہ ان سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے جبکہ ان کے حامیوں کا یہ کہنا ہیکہ راجہ پکسے جنہوں نے 2009ء میں ملک کو 30 سال کی طویل خانہ جنگی سے نجات دلائی اور ایل ٹی ٹی ای کے پربھاکرن کو ٹھکانے لگوایا، اس کے بعد ان پر لگائے جارہے الزامات محض ان کی شبیہہ بگاڑنے کی کوشش ہے جس میں ان کے حاسدین کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دوسری طرف نئے صدر میتھری پالا سری سنیا جنہوں نے ملک کو بدعنوانیوں سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے، پر بھی زبردست دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ سابق صدر راجہ پکسے اور ان کے دورحکومت میں انتظامیہ سے وابستہ شخصیتوں کے خلاف مبینہ الزامات پر قانونی کارروائی کریں۔

TOPPOPULARRECENT