Friday , July 20 2018
Home / عرب دنیا / سابق صدر پرنب مکرجی کو بنگلہ دیش میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

سابق صدر پرنب مکرجی کو بنگلہ دیش میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

ڈھاکہ ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سابق صدر پرنب مکرجی نے آج بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کی قیادت اور ملک کی زبردست ترقی کی اپنے دورہ کے دوران زبردست ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ’’ریٹائرڈ زندگی‘‘ گزار رہے ہیں اور کتابیں ان کی بہترین ساتھی ہیں۔ پرنب مکرجی چار روزہ خانگی دورہ پر بنگلہ دیش آئے ہیں۔ دریں اثناء شیخ حسینہ کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے پرنب مکرجی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک طویل سیاسی زندگی گزاری اور اب میرا زیادہ وقت کتابوں کے مطالعہ میں گزرتا ہے۔ شیخ حسینہ نے پرنب مکرجی کے اعزاز میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ظہرانہ ترتیب دیا تھا۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ ہندوستان کے صدر کی حیثیت سے وہ ایک آئینی عہدہ پر فائز تھے جبکہ پارلیمنٹ میں بھی انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا ایک طویل عرصہ گزارا لیکن اب ریٹائرمنٹ کے بعد مطالعہ کا بہت وقت مل جاتا ہے۔ قبل ازیں شیخ حسینہ نے اپنی رہائش گاہ کے باب الداخلہ پر بہ نفس نفیس پرنب مکرجی کا خیرمقدم کیا۔ پرنب مکرجی کی دختر اور کانگریس قائد شرمشٹا مکرجی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ پرنب مکرجی کو چٹگانگ یونیورسٹی کی جانب سے ایک بنگالی لٹریچر کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT