Wednesday , October 17 2018
Home / دنیا / سابق صدر کا شہوت انگیز رویہ ، ایک اور خاتون کا انکشاف

سابق صدر کا شہوت انگیز رویہ ، ایک اور خاتون کا انکشاف

ہوسٹن۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ ہفتہ ہی یہ خبر اخبارات کی زینت بنی تھی کہ امریکہ کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے ایک خاتون کے جسم کو غلط انداز میں چھوا تھا، تاہم اس خبر نے حالانکہ کوئی تہلکہ نہیں مچایا تھا لیکن اب ایک ہفتہ بعد روزلین کوریگن نامی ایک اور خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2003ء ہوسٹن میں سی آئی اے افسران کے ایک اجلاس میں اس نے ایک گروپ فوٹو میں شرکت کی تھی۔ اس وقت وہ صرف 16 سال کی تھی اور اپنے والدین کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس کے والد ایک انٹلیجنس تجزیہ نگار تھے۔ کوریگن نے ’’ٹائم میگزین‘‘ کو بتایا کہ جیسے ہی تصویر کھینچی جانے لگی، بش نے اپنا ہاتھ اس کے کولہوں پر رکھ دیا اور اسے سہلانے لگے۔ ’’ٹائم میگزین‘‘ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کوریگن نے تقریباً اپنی سات سہیلیوں کو اس واقعہ کے بارے میں بتایا تھا اور وہ خود ایسی پانچویں خاتون تھی جسے بش نے غیرمناسب طریقہ سے چھوا تھا۔ سابق صدر کے ترجمان جم میک گرا نے حالانکہ یہ وضاحت کردی ہے کہ سابق صدر نے اس خاتون سے معذرت خواہی کرلی ہے جسے تصویرکشی کے دوران جنسی طور پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT