Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / سابق عہدوں کے مطابق او آر او پی کو کابینہ کی منظوری

سابق عہدوں کے مطابق او آر او پی کو کابینہ کی منظوری

نئی دہلی۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے زائد از 25 لاکھ سابق فوجیوں اور جنگی سپاہیوں کی بیواؤں کے فائدہ کیلئے نومبر میں منظورہ ’’ایک رتبہ ، ایک وظیفہ‘‘ اسکیم کو کابینہ نے آج منظوری دے دی۔ اس اسکیم کے تحت 2013ء میں سبکدوشی کے مطابق وظیفوں کی بنیاد پر نظرثانی کی جائے گی جس پر یکم جولائی 2014ء سے عمل ہوگا۔
پاسپورٹ کی حوالگی کا مسئلہ ، کلب ِ جواد کو ہراسانی کی شکایت
لکھنؤ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ شیعہ عالم کلب ِجواد نے جنہیں حکام نے ان کے خلاف زیرتصفیہ مختلف مقدمات کے پیش نظر اندرون 10 یوم اپنا پاسپورٹ حوالہ کرنے کی ہدایت کی تھی، آج وزارتِ اُمور خارجہ سے رجوع ہوتے ہوئے الزام عائد کیا کہ لکھنؤ ضلع انتظامیہ سے ساز باز کے ساتھ ریجنل پاسپورٹ آفس انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT