Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / سابق فوجیوں کا احتجاج ایک سپاہی کے شایان شان نہیں: پاریکر

سابق فوجیوں کا احتجاج ایک سپاہی کے شایان شان نہیں: پاریکر

واسکوڈی گاما۔/10نومبر، (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ ایک عہدہ۔ ایک وظیفہ اسکیم پر حکومت کے اعلامیہ کے خلاف سابق فوجیوں کا احتجاج ایک سپاہی کے شایان شان نہیں ہے اور انہیں گمراہ کیا جارہا ہے جبکہ سابق فوجیوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ سرکاری اعلامیہ کے خلاف آج سے اپنے میڈلس واپس کردیں گے ۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے ایک عہدہ۔ ایک وظیفہ اسکیم پر گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی کوشیں بار آور ثابت ہوئی ہیں۔ جبکہ بی جے پی حکومت نے مذکورہ اسکیم کو قطعیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ احتجاج کا طریقہ اختیار کریں، ممکن ہے کہ انہیں گمراہ کیا جارہا ہو۔ مسٹر پاریکر نے کہا کہ اگر سابق فوجیوں کو کوئی شکایت ہے تو وہ جوڈیشیل کمیشن سے رجوع ہوسکتے ہیں جو کہ اسی مقصد کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT