Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / سابق فوجیوں کے احتجاج میں مرکزی وزیر کی دُختر بھی شامل

سابق فوجیوں کے احتجاج میں مرکزی وزیر کی دُختر بھی شامل

نئی دہلی۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ کی دُختر نے ون رینک ون پینشن کے دیرینہ زیرالتواء مسئلہ پر سابق فوجیوں کے احتجاج میں شامل ہوکر ان کے مطالبہ سے اظہار یگانگت کیا اور کہا کہ ان کے والد سابق فوجی سربراہ کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔ مسز نالینی سنگھ نے جو برسرخدمت فوجی آفیسر کی اہلیہ ہیں، آج صبح جنتر منتر پر احتجاج میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ صرف ایک کاز کی جدوجہد ہے۔ یہ مسائل کئی برسوں سے زیرالتواء ہیں۔ یہاں ایک سابق فوجی کی دختر کی حیثیت سے آئی ہوں تاکہ ملک کے ان بزرگ فوجیوں کو اپنی بھرپور تائید فراہم کروں اور ان کے مطالبات سے اظہار یگانگت کروں لیکن اب یہ لوگ گزشتہ دو ماہ سے اپنے حق کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا ان کے والد مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے اس احتجاج میں حصہ لینے کی منظوری دی ہے کیونکہ وہ حکومت میں خدمت انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے اجازت طلب نہیں کی ہے اور نہ ہی ان کی اجازت کی ضرورت محسوس کی ہے۔ وہ سیدھے ہریانہ کے شہر ہسار سے یہاں آئی ہیں کیونکہ اس کاز کے لئے میں بھی اپنا حصہ دینا چاہتی ہوں۔

TOPPOPULARRECENT