Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / سابق فوجیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ایکس سرویس مین ویلفیر کمیٹی کی تشکیل ، وزیرداخلہ کا بیان

سابق فوجیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ایکس سرویس مین ویلفیر کمیٹی کی تشکیل ، وزیرداخلہ کا بیان

حیدرآباد۔13 نومبر (سیاست نیوز) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ ریاست میں سابق فوجیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ایکس سرویس مین ویلفیر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کونسل میں این رامچندر راؤ کے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈسمبر 2015ء میں یہ کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ سابق فوجیوں اور ان کے ارکان خاندان کے مسائل کی یکسوئی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تلنگانہ اسٹیٹ راجیہ سینک بورڈ قائم کیا گیا ہے۔ 22 ڈسمبر 2015ء کو بورڈ کی تشکیل عمل میں آئی جس کے صدر چیف منسٹر یا وزیر داخلہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کا اجلاس منعقد ہونا باقی ہے، تاہم چیف منسٹر نے 24 ڈسمبر 2016ء کو سینک ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے ساتھ سابق فوجیوں کے مسائل کا جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT