Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / سابق فوجی کی خود کشی پر سیاسی ڈرامہ بازی

سابق فوجی کی خود کشی پر سیاسی ڈرامہ بازی

کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر مرکزی وزیر نقوی کا الزام
نئی دہلی ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر ایک سابق فوجی کی خود کشی کے واقعہ پر سیاسی ڈرامہ بازی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بعض لیڈرس اپنی منفی سیاست کے ذریعہ ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ نائب صدر کانگریس اور ان کی پارٹی نے قبل ازیں سرجیکل حملوں ، بھوپال میں سیمی کارکنوں کا انکاونٹر پر شبہات ظاہر کیے تھے اور اب سیاسی مفادات کے لیے ایک رتبہ ۔ ایک وظیفہ ( او آر او پی ) پر عوام میں الجھن پیدا کررہے ہیں ۔ مسٹر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس طرح کی منفی سیاست سے بہادر سپاہیوں کے حوصلے پست ہوجائیں گے جو کہ ملک کے دشمن کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ سوال کیا کہ واقعی راہول گاندھی متوفی سپاہی ارکان خاندان سے ملاقات کرنا چاہتے تھے ۔ یا پھر سیاسی ڈرامہ بازی کے خواہش مند تھے تاکہ او آر او پی پر تنازعہ پیدا کر کے عوام کو گمراہ کیا جائے ۔ جیسے ایک جزوقتی سیاستدان کا کل وقتی ڈرامہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ سیاسی ڈرامہ بازی ختم کردی جائے ۔ اگر کوئی سیکوریٹی کے مسئلہ پر بیک آواز بات نہیں کرسکتا ہے تو ملک کے عوام سبق سکھائیں گے ۔ جیسا کہ سابق میں دیکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ او آر او پی پر سوالات اٹھا رہے ہیں وہ گذشتہ 40 سال سے خاموش کیوں تھے ۔ دراصل یہ لوگ ، جواب طلبی کے خوف سے غیر ضروری سوالات اٹھا رہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT