Thursday , December 13 2018

سابق فوجی کے گھر سے بھاری مقدار میں دھماکو اصلح دستیاب

بنڈا( یوپی):پولیس نے آج کہاکہ ایک دھاوے کے دوران مطابق ضلع کے پتراہا گاؤں میں ایک سابق فوجی کے گھرسے بھاری مقدار میں دھماکو اصلح دستیاب ہوا ۔

خفیہ جانکاری کے بعد پولیس کو دھاوے کے دوران ہری شنکر کشواہاکے مکان سے200کیلوگرام امنیم نائیٹ رائیڈ کے چار پیاکٹ ملے۔اے سی پی مایا رام ورما نے کہاکہ پولیس کے وہاں پہنچے سے قبل ہی کشواہا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

۔انہوں نے مزیدکہاکہ امونیم نائٹ رائیڈ عموماًپتھر توڑ نے اور کانکنی کے لئے استعمال کیاجاتا ہے مگر سابق فوجی کے پاس ایسا کوئی گتہ ہے اور نہ ہی اس قسم کا دھماکو مادہ گھر میں رکھنے کی باضابطہ اجازت ہے۔

ورما نے کہاکہ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج رجسٹرارڈ کرنے ک بعد کشواہا کو تیزی ک ساتھ تلاش کیاجارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT