Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق مرکزی وزیر کی دختر کی کمپنی پر بینک عہدیداروں کا احتجاج

سابق مرکزی وزیر کی دختر کی کمپنی پر بینک عہدیداروں کا احتجاج

حیدرآباد۔14ڈسمبر ( این ایس ایس )  سابق مرکزی وزیر کاوری سامباسیوا راؤ کی کمپنی کے چراغ علی لین میں واقع ہیڈ کوارٹرس پر آج 18سے زائد سرکاری اور خانگی بینکوں کے ذمہ داروں نے خاموش احتجاج کیا ۔ سامبا سیوا راؤ کی دختر سری وانی نے اپنے والد کی پروگریسیو کنسٹرکشن کمپنی کیلئے 1000 کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا تھا ۔ سری وانی جو یہ کمپنی چلاتی ہیں بینکوں کی توجہ دہانی کے باوجود قرض ادا نہیں کیا تھا ۔ آندھرا بینک ( سلطان بازار برانچ ) نے اس کمپنی کو 200کروڑ روپئے کا قرض دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT