Friday , January 19 2018
Home / دنیا / سابق مصری موسیقار امریکی صحافی کا قاتل؟

سابق مصری موسیقار امریکی صحافی کا قاتل؟

لندن، 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) شام میں چند روز قبل دولت اسلامی ’داعش‘ کے جنگجوئوں کے ہاتھوں مغویہ امریکی صحافی جیمز فولی کے سر قلم کئے جانے کے بعد امریکہ اور برطانیہ کے خفیہ ادارے قاتل کی شناخت کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ گو کہ ابھی تک نقاب پوش ’داعشی‘ جنگجو کا صحیح تعارف تو نہیں ہوسکا ہے۔ تاہم برطانوی اخبار ’سنڈے ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ اداروںMI5 اور MI6 نے فولی کے قاتل کی شناخت عبدالمجید عبدالباری کے نام سے کی ہے جو ایک سابق مصری راپ سنگر رہ چکا ہے۔ برطانوی اخبار نے جیمز فولی کے سر قلم کرنے والے جہادی کی شناخت کے عنوان سے تحریر کی گئی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ خفیہ اداروں نے امریکی صحافی کے قاتل کی شناخت کی ہے تاہم اسے بوجوہ منکشف نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ اخبار کو اس کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔ وہ ایک سابق مصری پاپ موسیقار اور راپ سنگر ہے۔ تیئس سالہ جنگجو کا تعلق مصر سے ہے۔ کچھ عرصہ قبل وہ موسیقی ترک کرکے داعش کے شدت پسندانہ راستے پر چل نکلا تھا۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ امریکی صحافی کے مشتبہ قاتل عبدالمجید عبدالباری نے کچھ عرصہ قبل بھی انٹرنیٹ پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں اس نے مخالفین کے کاٹے گئے سر اٹھا رکھے تھے۔

TOPPOPULARRECENT