Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / سابق وزیراعظم مصر کو بدعنوانیوں کے الزام میں سزائے قید

سابق وزیراعظم مصر کو بدعنوانیوں کے الزام میں سزائے قید

قاہرہ23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم احمد نضیف کو بدعنوانیوں کے الزام میں قصوروار قرار دے کر پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔ احمد نضیف مصر کے سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کے دور میں وزیراعظم رہے تھے۔ انھیں قبل ازیں ایک عدالت نے بدعنوانی کے جرم میں تین سال قید کا حکم دیا تھا لیکن انھوں نے اس فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائرکی تھی جس پر عدالت عالیہ نے ان کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالت نے سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت کے بعد ان کی قید کی مدت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کردی ہے اور بدعنوانیوں کے اسی مقدمے میں ماخوذ ان کے دو بیٹوں کو جرمانے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ احمد نضیف کو فروری میں عدالت نے بدعنوانیوں کے ایک اور مقدمے میں بری کردیا تھا۔ اسی مقدمے میں ماخوذ سابق وزیرداخلہ حبیب العدلی کو بھی بری کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT