Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / سابق وزیراعظم واجپائی کی حالت نازک

سابق وزیراعظم واجپائی کی حالت نازک

وزیراعظم مودی نے دواخانہ ایمس پہنچ کر عیادت کی
نئی دہلی۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی صحت نازک ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ انہیں زندگی بچانے والے آلات پر رکھا گیا ہے۔ دواخانہ ایمس کے بیان کے مطابق 93 سالہ بی جے پی لیڈر کو 11 جون کو دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ ان کے گردوں میں انفیکشن ہے اور سینہ میں بھی پیچیدگیاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT