Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / سابق وزیراعلیٰ کا قاتل سکھ دہشت گرد گرفتار

سابق وزیراعلیٰ کا قاتل سکھ دہشت گرد گرفتار

بنکاک ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی پولیس نے ایک روپوش سکھ دہشت گرد کو جو 1995ء میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ بینت سنگھ اور دیگر کئی کے قتل میں ملوث تھا، گرفتار کرلیا۔ تھائی نیشنل پولیس ترجمان لیفٹننٹ جنرل پراوت تھورنری نے بتایا کہ 37 سالہ گرمیت سنگھ اکٹوبر میں تھائی لینڈ آیا تھا جسے مشرقی صوبہ چون بوری سے گرفتار کیا گیا۔ چون بو

بنکاک ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی پولیس نے ایک روپوش سکھ دہشت گرد کو جو 1995ء میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ بینت سنگھ اور دیگر کئی کے قتل میں ملوث تھا، گرفتار کرلیا۔ تھائی نیشنل پولیس ترجمان لیفٹننٹ جنرل پراوت تھورنری نے بتایا کہ 37 سالہ گرمیت سنگھ اکٹوبر میں تھائی لینڈ آیا تھا جسے مشرقی صوبہ چون بوری سے گرفتار کیا گیا۔ چون بوری کی صوبائی پولیس اور فوج کی ایک ٹیم نے بانگ لمونگ ڈسٹرکٹ میں واقع ایک مکان پر دھاوا کیا اور گرمیت سنگھ کو گرفتار کرلیا جو ان چھ سکھوں میں شامل تھا، جنہوں نے 1995ء دھماکے میں سابق وزیراعلیٰ بنیت سنگھ اور کئی دوسروں کو ہلاک کردیا تھا۔ افسران نے ایک پاکستانی شہری علی علعت کو بھی گرفتار کیا ہے جو اس مکان کا مالک بتایا گیا ہے جس پر پولیس نے دھاوا کیا تھا۔ علعت نے پولیس کو بتایا کہ اسے گرمیت کے مجرمانہ پس منظر کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ دونوں کو مزید پوچھ گچھ کے لئے نانگ فیریو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT