Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج

سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج

گاندھی بھون میں یوم پیدائش تقریب، کانگریس قائدین کی شرکت
حیدرآباد /19 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس نے آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے 98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گاندھی بھون میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں سابق ڈپٹی چیف منسٹر دامودھر راج نرسمہا نے آنجہانی وزیر اعظم کے پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر ارکان راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ، ایم اے خان، سابق ارکان پارلیمنٹ انجن کمار یادو، جی ویویک، صدر گریٹر حیدرآباد کانگریس ڈی ناگیندر، سکریٹریز تلنگانہ پردیش کانگریس سید یوسف ہاشمی، عبد الغنی، سابق ڈپٹی میئر راج کمار، سابق فلور لیڈر کانگریس میونسپل کارپوریشن، ایس محمد واجد حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کانگریس قائدین نے اندرا گاندھی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ملک و کانگریس کے لئے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT